اردوکھیل

اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کو بابراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے: وسیم خان

جو سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں: چیف ایگزیکٹو پی سی بی

لاہور (تازہ ترین اخبار ۔ 8 ستمبر 2021ء ) چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔ آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں جو سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابراعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ منگل کو کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے موجودہ رکن رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے، جو بہت صحت مندانہ اور مثبت رہی ہے، اس ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ وسیم خان نے مزید کہا کہ لازم ہے کہ ہم سب مل کر اس اسکواڈ کو مستحکم کریں اور اس کی مکمل پشت پناہی کریں تاکہ اس کی تمام تر توجہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہوسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button