نور مقدم قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی ، تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔

بدھ کو سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کردی،عدالت نے تفتیشی افسر کو جمعرات کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ۔ دور ان سماعت ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،اڈیالہ جیل سے لائے گئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور دیگر ملزمان کو بخشی خانہ سے ہی واپس روانہ کیا گیا ،کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی

Skip to toolbar