اردوپاکستانشوبز

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کیخلاف بیانات دینے سے روک دیا گیا

نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے گزشتہ مہینے ایک انٹر ویو میں ان پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔

اوشن نیوز تازہ ترین – مرزا اشتیاق بیگ نے مؤقف اپنایا تھا کہ زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا جبکہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن کے الزامات کا مقصد انہیں بلیک میل کرنا ہے۔

عدالت نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دینے کی بھی ہدایت کردی۔

اشتیاق بیگ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ زوہیب حسن کو ان کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے، زوہیب حسن اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں اور زوہیب حسن سے ایک ارب روپے ہرجانہ بھی دلوایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button