اردوطنز و مزاح

شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق کے وائرل ٹوئیٹر پر داغے جانے والے چند مزاحیہ کمنٹس

میک اپ کا سامان زہریلے مواد پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیئے شادی شدہ لوگوں پر واجب بنتا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو یقین دلائیں کہ تم میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہو۔

دو سال پہلے سعودی عرب کے بڑے علماء کی کمیٹی کے معزز رکن جناب شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق کی ایک محفل میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو سے اقتباس ٹویٹر پر خوب وائرل رہا، جس میں آپ فرما رہے ہیں کہ میک اپ کا سامان زہریلے مواد پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیئے شادی شدہ لوگوں پر واجب بنتا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو یقین دلائیں کہ تم میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہو۔ ایک ایسی ہی ٹویٹ جس میں ان کا ویڈیو کلپ لگا ہوا تھا پر ہزاروں لوگوں نے اپنے اپنے کمنٹس لکھے۔ چند ایک آپ کی تفریح طبع کیلیئے یہاں لکھ رہا ہوں۔

٭ شیخ صاحب، یعنی جھوٹ بول کر دوزخ میں چلے جائیں؟

٭ اللہ کی قسم شیخ صاحب، مجھے آپ سے اللہ واسطے کا پیار ہے لیکن مجھ سے یہ جھوٹ والا گناہ نہ کرائیے۔

٭ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کے پاس دینے کیلیئے اور فتاوی جات ختم ہو گئے ہیں۔

٭ شیخ صاحب: اللہ کا نام لیجیئے۔ مجلس شوری عورتوں کے ازدواجی مسائل اور طلاق کے حلول پر بحث کر رہی ہے اور آپ طلاق کے کیسز بڑھانا چاہتے ہیں۔

٭ ارے: آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میک اپ میں زہریلا مواد ہوتا ہے، آپ دینی عالم ہیں یا کیمیسٹری کے استاد؟

٭ شیخ صاحب: بس مصیبت یہ بنے گی کہ پتہ نہیں چلے گا وہ سامنے کھڑی ہے یا اس کا بھائی؟

٭ شیخ صاحب مجھے لگے گا جیسے رونالڈو میرے گھر میں گھوم رہا ہے۔

٭ شیخ صاحب، مجھے تو میک اپ کی وجہ سے اس میں اور اس کے بھائی میں فرق نظر آتا ہے۔

٭ شیخ صاحب: اللہ گواہ ہے بعض لڑکیوں سے تو جن بھی بھاگ کر گزرے اگر انہوں نے میک اپ نہ کر رکھا ہو تو۔

٭ شیخ صاحب: ایمان سے اگر میک اپ میں زہریلا مواد ہوتا ہے تو انہیں اور زیادہ کرنے دیجیئے۔

٭ شیخ صاحب: وہ جو سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ ہو رہے ہیں ان کے بارے میں کچھ فرمائیے۔

٭ شیخ صاحب، از راہ کرم مجھے معاف رکھیئے، مجھ سے یہ نہیں ہو پائے گا۔

٭ شیخ صاحب ، اصل میں میری والی کی تو شکل اپنے بھائی سے ملتی ہے بس مونچھوں کا فرق ہے۔ اوپر سے میک نہ کرے تو میرا کلین شیو سالا ہی لگے گی۔

٭ شیخ صاحب: اگر اس نے میک اپ کرنا چھوڑ دیا تو گھر میں ایسے لگے گا جیسے ہم بہن بھائی بیٹھے ہوں۔

٭ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کی بیٹیوں پوتیوں نواسیوں نے آپ سے میک اپ خریدنے کیلیئے پیسے لے لے کر آپکی حالت خراب کر دی ہے۔

٭ شیخ صاحب، عدالتوں پر پہلے ہی بہت دباؤ ہے، آپ ان پر طلاقوں کے کیسز کا اور دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button