اردوپاکستانکھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کئے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Rameez Raja Tweet
Rameez Raja Tweet

ترجمان ای سی بی نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا جارہا ہے، خطے کی موجودہ صورتحال میں سفرکرواکر ان کو کسی دباﺅ کا شکار نہیں کرنا چاہتے، پی سی بی کے ساتھ ٹور ممکن بنانے کیلیے مثبت پیش رفت کی تھی، اندازہ ہے کہ فیصلہ مایوسی کا باعث بنے گا، اس کے بعد کرکٹ پر اثرات کے حوالے سے افسردہ ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی، انگلینڈ بورڈ نے اس وقت دھوکا دیا جب پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت تھی تاہم ہم اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی ٹیم کو جگانے کے لیے ایک اشارہ ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم بن کر دکھائے تاکہ دنیا کے تمام ممالک بغیر کوئی بہانہ بنائے خود پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button