اردوشوبز

کامیڈیئن کنگ عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار جرمنی میں ادا کی جائے گی

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کوطویل علالت کے بعد امریکا سے جرمنی منتقل کیا گیا تھا

اوشن نیوز (نمائندہ خصوصی) تازہ ترین اپ ڈیٹس۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجینڈ کامیڈئین کنگ عمر شریف کی نماز جنازہ آج بروز سوموار جرمنی کے شہر نیور مبرگ میں اداء کی جائے گی۔ بعد ازاں بلدیہ کی طرف سے کلئیرنس سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد میت کو ممکنہ طور پر کل بروز منگل کراچی پاکستان لایا جائے گا۔ زریں غزل اداکار کی میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کو طویل علالت کے باعث نیور مبرگ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا ڈائیلیسز  کیا جا رہا تھا اور دوران ان کی طبیعت بگڑی اور وہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔

عمر شریف بلا شبہ پاکستانی قوم کا اثاثہ تھے اور ان کی موت شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو سوگوار کر گئی۔ عمر شریف نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کو بھارت میں بہت پذیرائی حاصل تھی۔ بھارت شوبز انڈسٹری کی جانب سے کئی بار ان کو پرفارمنس اور ایوارڈز کے لئیے مدعو کیا گیا تھا جہاں وہ بڑی خوشدلی سے شرکت کرتے اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام امن پسند لوگ ہیں اور خطے میں امن کے لئیے بڑا مثبت کردار اداء کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button