اردوانٹرنیشنلپاکستان

آدھا ہندو آدھا مسلمان بھارتی شہری کا انوکھا جشن

بھارتی شہری نے دو تہوار منانے کی انوکھی روایت قائم کر کے سب کو حیران کر دیا

اوشن نیوز نمائندہ خصوصی (بھارت) شہری نے ایک ہی وقت میں مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ اور ہندوؤں کو شرد پورنیما کی مبارک باد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے اس نے ایسا لباس زیب تن کیا جو آدھا مسلمانوں جیسا اور آدھا ہندوؤن جیسا ہے۔

ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی مسلمانوں کیلئے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر مودی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور لکھا کہ ہر طرف امن و خوشحالی ہو، مہربانی اور بھائی چارے کی خوبیاں ہمیشہ غالب رہیں۔

پیغام کے آخر میں انہوں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے بھی حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ آج جشن میلاد النبیﷺ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button