اردوپاکستانشوبز

پنجاب نے ٹھکرایا تو سندھ نے اپنایا

ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

اوشن نیوز تازہ ترین اپ ڈیٹس – سندھ حکومت نے ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا محکمہ ثقافت کی جانب سے علاج کروانے کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب کے ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے شاعر شاکر شجاع آبادی طویل عرصے سے علیل ہیں۔

سندھ حکومت نے شاکر شجاع آبادی کی منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو کے بعد یہ پیشکش کی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاکر شجاع آبادی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں اور ادھر ادھر لڑھک رہے ہیں جبکہ ایک شخص موٹر سائیکل چلاتے ہوئے انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے سرائیکی سوشل میڈیا گروپ کی جانب سے اوشن نیوز کو مبینہ وڈیو بھجی گئی تھی تاکہ اس پر ایک پروگرام ریکارڈ کروا کر شاکر شجاع آبادی کے علاج معالجہ اور مالی معاونت کے لئیے آواز بلند کی جائے۔ اوشن نیوز کے نوجوان صحافی و تجزیہ نگار جناب شیر محمد اعوان صاحب نے خصوصی کاوش کی اور پروگرام ریکارڈ کروایا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعر شاکر شجاع آبادی کی بیماری و کسمپرسی کا نوٹس لیا اور سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کو شاکر شجاع آبادی کا علاج کروانے کی ہدایات کی ہیں۔ وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار شاہ نے اعلان کیا ہے کہ معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کے لیے مکمل خرچ سندھ حکومت برداشت کرنے کو تیار ہے۔

سردار شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’جب چیئرمین بلاول صاحب کو شاکر شجاع آبادی کی طبیعت کی ناسازی کا علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ شاکر سرائیکی وسیب کی شان ہیں اور ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کا علاج سندھ حکومت کروائے۔‘’محکمہ ثقافت سندھ، شاکر صاحب کے علاج یا مالی مدد کے لیے حاضر ہے۔‘

خیال رہے کہ شاکر شجاع آبادی کو ڈسٹونیا کا مرض لاحق ہے جس میں ان دنوں شدت آ گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے حکومت پنجاب سے شاکر شجاع آبادی کے علاج اور دیکھ بھال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے وزیراعظم عمران خان سے بھی شاکر شجاع آبادی کی مدد کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button