اردوکاروبار

فیس بک وڈیوز پر زیادہ سے زیادہ ویوز کس طرح لیں؟

آپ نے ہمارا مضمون پورا پڑھنا ہے اور اس کو اچھی طرح سے سمجھنے کی کوشش کرنی ہے۔ انشاء اللہ عزوجل ہمارے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد آپ کی فیس بک وڈیوز وائرل ہونے والی ہیں ۔

کیا آپ کی فیس بک وڈیوز پر ویوز نہیں آتے  یا اگر آتے ہیں تو بلکل نہ ہونے کے برابر۔ اگر سچ میں ایسا ہے تو آج ہم آپ کے ساتھ کچھ ایسے ٹرکس اور ٹپس شئیر کرنے والے ہیں جس کے بعد آپ کی فیس بک وڈیوز پر بھر بھر کے ٹریفک آنا شروع ہو جائے گی۔ آپ نے ہمارا مضمون پورا پڑھنا ہے اور اس کو اچھی طرح سے سمجھنے کی کوشش کرنی ہے۔ انشاء اللہ عزوجل ہمارے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد آپ کی فیس بک وڈیوز وائرل ہونے والی ہیں ۔

آپ یہ آرٹیکل اس وقت اوشن نیوز کی آفیشل ویب سائٹ پر پڑھ رہے ہیں۔ ہمارا فیس بک پیج اوشن پاکستان کے نام سے ہے۔ یو ٹیوب چینل اوشن نیوز کے نام سے ہے۔ ہماری اینڈرائیڈ ایپ بھی ہے جسے آپ گوگل پلے اسٹور سے اپنی ہوم اسکرین پر لا سکتے ہیں۔ اوشن ٹیم اپنے چاہنے والوں کے لئیے اچھے اچھے پروگرام لانے کی کوشش کرتی رہتی ہے جن میں حرف سر دار، کام رس، سیرت النبی ﷺ اردو ادب نامہ اور بولتے کالم سر فہرست ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں شئیر، لائک، سبسکرائب ضرور کریں  اور ریٹنگ دے کر  ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی  کریں۔

1۔ آپ کا عنوان یعنی کہ ٹائیٹل انٹریسٹنگ ہونا چاہئیے۔

دوستو! کسی بھی وڈیو پوسٹ کا ٹائٹل اس کی بیک بون ہوتا ہے۔ وڈیو اپلوڈ کرتے وقت آپ کا ٹائٹل انٹرسٹنگ ہونا چاہئیے۔ ٹائٹل ایسا ہونا چاہئیے جو کہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لے اور دیکھنے والا آپ کی وڈیو دیکھنے پر مجبور ہو جائے۔  مثال کے طور پر اگر آپ نے آج بریانی ریسیپی کی وڈیو بنائی ہے تو آپ  اپنا ٹائٹل کچھ یوں دیں گے۔

Hey Guys! Check Out My Special Hyderabadi Biryani Recipe

#Biryani # Recipe

کچھ لوگ اپنے ٹائٹل میں تھوڑا جھوٹ بھی شامل کر دیتے ہیں۔ کچھ ایسے تھمب نیل لگا دیتے ہیں جو کہ ویوورز میں کشش پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح کے ٹائٹل سے ٹریفک تو آنا شروع ہو جاتی ہے لیکن ایسی ٹریفک پیجز یا وڈیوز کو فائدہ دینے کی بجائے الٹا نقصان پہنچاتی ہے۔ ایسے ٹائٹل یا تھمب نیل  سے اجتناب کرنا چاہئیے۔ ایسے ٹائٹل والی وڈیوز سپیم میں چلی جاتی ہیں اور بعدازاں  فیس بک پیج کو ڈاؤن کر دیتی ہیں۔

2۔ آپ کا تھمب نیل دلکش ہونا چاہئیے۔

ویورز کسی بھی وڈیو کو دیکھنے سے پہلے ایک نظر تھمب نیل پر ضرور ڈالتے ہیں اس لئیے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ کا تھمب نیل دلکش ہونا  بہت ضروری ہے۔  لیکن یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ آپ کا تھمب نیل جھوٹ پر مبنی نہیں ہونا چاہئیے۔ جھوٹ تھمب نیل آپ کے ویوز کا کاؤنٹ تو بڑھاتے ہیں لیکن آپ کا واچ ٹائم بالکل بھی نہیں بنتابلکہ باؤنس ریٹ  بڑھ جاتا ہے جو کہ پیجز کے لئیے انتہائی خطرے کی علامت ہوتا ہے۔  مثال کے طور پر اگر آپ نے 10 منٹ کی ایک وڈیو لگائی ہے جس کا تھمب نیل کسی جھوٹ پر مبنی ہے تو  شائد ایک ہزار لوگ آپ کی وڈیو پر کلک کریں اور 2 یا 3 سیکنڈ کے بعد وڈیو دیکھنا بند کر دیں۔ اس عمل سے آپ کا واچ ٹائم 50 منٹ بنے گا۔ اس کے برعکس اگر آپ کا تھمب نیل دلکش اور حقیقت پر مبنی ہے تو آپ کی وڈیو شائد 50 لوگ ہی دیکھیں گے لیکن وہ پوری وڈیو دیکھیں گے جس سے آپ کا واچ ٹائم 500 منٹس بن جائے گا۔ اس سے آپ کا فیس بک پیج  کبھی بھی ڈاؤن نہیں ہو گا اور آپ کی اگلی آنے والی وڈیو پہلی وڈیو سے زیادہ اچھا پرفارم کرے گی۔

3۔ ویورز کی اٹینشن پہلے چند سیکنڈز میں حاصل کریں۔

آڈئینس کا وڈیو پر کلک کرنے کے بعد وڈیو میں متوجہ ہونا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہ توجہ آپ نے پہلے چند سیکنڈز میں حاصل کرنی ہوتی ہے۔ یہاں پر میں آپ کو ایک مثال دے کر سمجھانا چاہوں گا۔  بی بی سی اردو کا ایک مشہور پرگرام  “سیر بین ” کے نام سے ہے جس کو ملین کی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں۔  اس پروگرام کی کوئی وڈیو آپ نے بھی دیکھی ہو گی۔ ان کی وڈیو جب اسٹارٹ ہوتی ہے تو  یہ تین یا چار سیکنڈز کی وڈیو ہائیلائٹس دیتےہیں جس سے وڈیو کا مقصد واضح ہو جاتا ہے اور وہ آڈئینس کو یہ کنفرم ہو جاتا ہے کہ وڈیو اس ٹاپک پر ہے جس کہ انہوں نے منتخب کیا ہے۔ اس کے ہوسٹ سامنے آتی ہے اور اس کے الفاظ کچھ یوں ہوتے ہیں ” میرا نام عالیہ نازکی ہے اور آپ سیر بین دیکھ رہے ہیں، وہ پروگرام جس میں ہم ان کہانیوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کے لئیے اہم ہیں”۔   اس کے بعد  بلا تاخیر  مواد کو بیان کرنا شروع کر دیا جاتا ہے اور درمیان میں پرفیشنلز کی وڈیو بھی ڈالی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر وہ انڈیا میں ہونے والے حجاب کے معاملہ پر بات کر رہے ہیں تو وہ انڈیا سے کسی سینئیر صحافی، تجزئیہ نگار، سینئیر کمیونسٹ کا شارٹ وڈیو بیان بھی چلا ئیں گے جس سے آڈئینس اور زیادہ ایکٹو ہو جاتی ہے۔  اس سارے پروسیس  کو دو منٹ کے اندر اندر کور کیا جاتا ہے۔  اس کے بعد اگر وڈیو 15 منٹس کی بھی ہو تو لوگ ذوق شوق سے دیکھتے ہیں۔

4۔  درست وڈیو کا انتخاب انتہائی ضروری ہے۔

درست آڈئینس کے لئیے درست وڈیو کا انتخاب ضروری اور انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہاں درست وڈیو برائے درست آڈئینس سے مراد یہ ہے کہ آپ کی وڈیو آپ کے پیج کو  بھی ریپریزینٹ کر رہی ہو۔ مثال کے طور پر اگر آپ  کا فیس بک پیج ” کروشیا لورز ” کے نام سے ہے تو آپ جو وڈیو ایڈ کریں گے وہ کروشیا سے متعلق ہی ہونی چاہئیے۔ اگر آپ اس میں کروشیا سے بننے والی پروڈکٹس کے  حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں یا پھر کروشیا سے پروڈکٹ کیسے تیار کریں ٹائپ کی وڈیو ایڈ کرتے ہیں تو یہ رائٹ  وڈیو فار رائٹ آڈئینس ہو گی۔  لیکن اگر آپ نے اس میں لیدر پروڈکٹس کی کوئی وڈیو ڈالی ہے تو وہ آپ کی آڈئینس کو متوجہ نہیں کرے گی۔

5۔ وڈیو کیپشن ضرور ایڈ کریں۔

وڈیو کیپشن کسی بھی وڈیو کو سمجھنے کے لئیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ ایک حالیہ اندازے کے مطابق 85 فیصد لوگ وڈیوز کو بغیر آواز کے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔  لیکن یہ فارمولا ہر ایک وڈیو پر اپلائی نہیں ہوتا۔  یہ ذیادہ تر معلوماتی وڈیوز کے لئیے کار آمد ہے۔ مثال کے طور پر آپ کوئی فنی وڈیو یا ٹاک شو شوٹ کر رہے ہیں تو اس میں لازمی طور آڈئینس وڈیو کو آواز کے ساتھ ہی دیکھنا پسند کرے گی لیکن اس میں بھی کہیں نہ کہیں کیپشن لگانے ضروری ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ایک ڈرامائی وڈیو بنا رہے ہیں۔ جس میں آپ کو اسٹوری 10 دنوں بعد دکھانی ہے تو سین کٹ کرنے کے بعد “10 دن بعد” کا کیپشن لگا دینا چاہئیے۔  کیپشن کو بہتر سمجھنے کے لئیے آپ سکیورٹی کیمرہ سے ریکارڈ ہونے والی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ جن میں آواز ریکارڈ نہیں ہوتی ۔ ایسی وڈیوز کو سمجھانے کے لئیے کیپشن کا سہارا لینا پڑتا ہے اور ایسی وڈیوز آڈئینس میں بہت مقبول ہوتی ہیں۔ یہی فارمولا ہم اپنی وڈیوز میں بھی اپلائی کر سکتے ہیں جس سے ہمیں بہت فائدہ ملتا ہے۔

6۔  مربع شکل وڈیو فارمیٹ۔

جولائی 2021 میں ایک سروے کیا گیا جس میں یہ نوٹ کیا گیا کہ 82 فیصد لوگ فیس بک وڈیوز موبائل اسکرین پر ہی دیکھتے ہیں۔  اس لئیے ماہرین کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ مربع شکل کے وڈیو فارمیٹس موبائل ڈیوائسز پر بہترین انداز میں پیش ہوتے ہیں اور آڈئینس ایسے فارمیٹس کو باآسانی دیکھ سکتی ہے۔  وڈیوز کے فارمیٹس کو سمجھنے کے لئیے ذیل میں ایک تصویر پیش کی جا رہی ہے جس سے آپ فارمیٹس کو باآسانی سمجھ سکتے ہیں اور جو فارمیٹ گرین ہائیلائیٹ کیا گیا ہے یہاں اس کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

Video Aspect Ratio on Mobile Devices Ocean News
Video Aspect Ratio on Mobile Devices Ocean News

7۔ اچھی ڈیسکریپشن کا انتخاب۔

وڈیو کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لئیے اچھی ڈیسکریپشن کا انتخاب  بہت ضروری عمل ہے۔ اس سے سرچ والیم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے کی ورڈز بنتے ہیں جن کی مدد سے ٹریفک سرچ انجن کے ذریعے آپ کے پیج اور وڈیو مواد تک پہنچتی ہے۔ اگر آپ کے پیج کے ایک ہزار لائیکس ہیں تو لازمی بات ہے وہی لوگ آپ کی وڈیو دیکھ پائیں گے لیکن اگر آپ کی ڈیسکریپشن اور کی ورڈز سٹرونگ ہیں تو آپ کی ٹریفک سرچ انجن سے بھی آئے گی اور اس سے آپ کے پیج پر لائیکس بھی بڑھیں گے۔

8۔ فیس بک پیج پر ڈائریکٹ وڈیو اپلوڈ کریں۔

فیس بک پیج پر ڈائریکٹ اپلوڈ کی گئی وڈیوز اچھی پرفارمنس دیتی ہیں بجائے اس کے کہ آپ وڈیو پہلے کسی اور پلیٹ فارم پر اپلوڈ کریں اور پھر کسی لنک کے ذریعے آڈئینس کو ڈائیورٹ کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح کے طریقے اختیار کرنے سے آپ کو ذیادہ کامیابی نہیں ملے گی۔ کیونکہ اس سے آڈئینس کی اٹینشن بھی ڈائیورٹ  ہوتی ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ اس لئیے آپ کوشش کریں کہ وڈیو کو ڈائریکٹ پیج پر اپلوڈ کریں۔

 9۔  ٹیگ کرنے کا بہترین طریقہ۔

ٹیگنگ فیس بک میں اپنی وڈیو متعلقہ لوگوں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن اس کا اچھے انداز میں استعمال انتہائی ضروری ہے۔ جب آپ وڈیو میں کسی دوست یا کسی پیج کو ٹیگ کرتے ہیں توآپ کی وڈیو کا نوٹیفیکیشن ان تک پہنچ جاتا ہے جس کو وہ آگے اپنے دوستوں شئیر کر سکتے ہیں اور اس عمل سے آپ کی ریچ بڑھ جاتی ہے۔ یہاں ایک بات سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ لوگ اکثر اوقات غلطی کرتے ہیں جس سے ان کا پیج یا پوسٹ سپیم میں چلی جاتی ہے۔ ٹیگ  ہمیشہ اسی کو کیا جائے جس کو آپ نے اپنی وڈیو میں ڈسکس کیا ہے۔  مثال کے طور پر اگر میں اپنی وڈیو میں  اپنے دوست عمران کا ذکر کرتا ہوں کہ میں نے یوٹیوب چینل بنانا عمران سے سیکھا ہے تو مجھے چاہئیے کہ میں صرف اور صرف عمران کو ٹیگ کروں اور اگر آپ بے معنی ٹیگز لگائیں گے تو اس سے آپ کو بھاری نقصان اٹھانے کا اندیشہ ہے۔

10۔ وڈیو کو فیس بک سے ہٹ کر شئیر کریں۔

آپ کی وڈیو جب اپلوڈ ہو جاتی ہے اس کے بعد آپ کو چاہئیے کہ آپ وڈیو کو بذریعہ لنک  دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی شئیر کریں ۔ دوسرے پلیٹ فارمز سے مراد وٹس ایپ  یا موبائل میسج وغیرہ ہے۔ اس سے بھی آپ کی ریچ بڑھ جاتی ہے۔

دوستو!  مکمل آرٹیکل پڑھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں انشا ءاللہ عزوجل امید کرتا ہوں  کہ آپ کو یہ معلومات بہت اچھی لگی ہوں گی اور آپ نے اس سے کافی سیکھ بھی لیا ہو گا۔ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بہتر معلومات بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔  ہم آپ کے لئیے نئے نئے موضوعات پر لکھتے رہیں گے آپ نے ہمارے ساتھ جڑے رہنا ہے۔ اللہ عزوجل ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button