وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاتے جاتے بڑا اعلان کر دیا

دیر آئید درست آئید، قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان، 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئیں

اوشن نیوز تازہ ترین ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب نے جاتے جاتے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کر کے پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سمری کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق جلد ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئیے مثالی اقدامات اور اصلاحات کی ہیں۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جیلوں میں ضروری سہولیات کا جائزہ لینے اور ان کو بہتر بنانے کے لئیے ریکارڈ دورے کئیے۔ جیل کینٹین پر قیدیوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئیے اہم اقدامات کئیے مزید برآں قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے رابطے کے لئیے جیلوں میں فونز کی تعداد کو بھی بڑھایا گیا۔

وزیرآعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اس اقدام کو احسن قرار دیا گیا ہے۔

Skip to toolbar