نوجوانوں کو کہتا ہوں خاموش نہ رہیں! سازش کے خلاف احتجاج کریں۔ وزیر آعظم عمران خان

نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں وزیر آعظم نے کہا کہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔ سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرنا چاہئیے

اسلام آباد اوشن نیوز (ویب ڈیسک) وزیر آعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرنا چاہئیے۔ نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پہ کھڑا ہے، اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ چل رہی ہے۔

قوموں کی زندگیوں میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں لیکن ہمیں درست سمت کا انتخاب کرنا ہو گا۔ یہ فیصلہ صرف قوم نے کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے۔ فرمان الٰہی ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو۔ باہی کے دہانے جو بھی معاشرہ اچھائی کا ساتھ دیتا ہےوہ زندہ و جاوید ہو جاتا ہے اور جس معاشرے میں اچھے اور برے کا فرق ختم ہو جائے وہ معاشرہ تباہی کے دھانے پر پہنچ جاتا ہے۔

وزیر آعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے تحت سیاست دانوں کی سرعام بکروں کی مانند نیلامیاں ہو رہی ہیں۔ اس صورت حال میں نوجوان طبقہ اٹھے اور اپنا مستقبل بچانے کے لئیےاحتجاج کرے۔ اگر نوجوان ایسا نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ برائی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔ سازش کے خلاف اپنے مستقبل کے لئیے باہر آنا پڑے گا۔ کیا بیرونی قوتیں 15 ارب روپے خرچ کر کے حکومت گرا دیں گی؟

Skip to toolbar